ETV Bharat / state

Inflation in Tral: ترال میں کمر توڑ مہنگائی سے عوام پریشان - ترال میں مہنگائی سے عوام پریشان

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ان دنوں مہنگائی لوگوں کی کمر توڑ رہی ہے۔ لوگ مہنگائی کی وجہ سے خریداری نہیں کر پارہے ہیں۔ Inflation in Tral Market

ترال میں کمر توڑ مہنگائی سے عوام پریشان
ترال میں کمر توڑ مہنگائی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Apr 12, 2022, 8:15 AM IST

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جہاں مہنگائی بڑھ رہی ہے وہیں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ان دنوں مہنگائی کا جِن بوتل سے باہر آگیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید اب جواب دے رہی ہے۔ یہاں ساگ سبزی سے لے کر دیگر اشیاء مہنگے داموں پر فروخت ہو رہا ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ اس مہنگائی کو کم کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ سٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی نے بھی علاقے میں کمر توڑ مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ People upset due to inflation in Tral

ترال میں کمر توڑ مہنگائی سے عوام پریشان

یہ بھی پڑھیں: Meerut People Suffering Due to Inflation: میرٹھ میں مہنگائی سے عوام پریشان

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے اور بیساکھی کا دن بھی منایا جائے گا لیکن مہنگائی کی وجہ سے لوگ خریداری نہیں کر پارہے ہیں۔ لوگوں کے مطابق ماہ رمضان میں چیکنگ اسکارڈ نظر آتے تھے لیکن اب کی بار یہ سلسلہ نطر نہیں آ رہا ہے اس دوران سٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی نے بھی ترال میں کمر توڑ مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ 'وہ چیکنگ اسکارڈ کو متحرک کریں۔' اب دیکھنا یہ ہو گا کہ کیا انتطامیہ عوامی شکایات کا نوٹس لیتی ہے یا نہیں۔ Farooq Trali on Inflation

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.