ETV Bharat / state

پلوامہ: کیمیائی کھاد کی جانچ کے دوران کئی دکانیں سیل - غیر معیاری ادویات و کھاد

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لا انفورسمنٹ کی ٹیم نے مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کے دوران کیمیائی کھاد اور ادویات کی جانچ کر نے کے بعد کئی دکانوں کو سیل کر دیا۔

پلوامہ: کیمیائی کھاد کی جانچ کے دوران کئی دکانیں سربمہر

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 5:03 PM IST

ضلع پلوامہ میں ہفتہ کو لا انفورسمنٹ محکمہ کی جانب سے ضلع میں مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو منعقد کی گئی۔ ڈرائیو کے دوران پلوامہ میں کیمیائی کھاد اور ادویات کا کاروبار کرنے والے دکان داروں کے کاغذات چیک کرنے کے علاوہ ادویات اور کھاد کی جانچ کی گئی۔

پلوامہ: کیمیائی کھاد کی جانچ کے دوران کئی دکانیں سربمہر

لا انفورسمنٹ کی ٹیم نے ضلع میں کیمیائی کھاد کا کاروبار کرنے والے متعدد ڈیلران کی دکانوں اور دفاتر پر چھاپہ مار کر کیمیائی کھاد اور ادویات کے سیمپل مختلف لیبز کو روانہ کیے۔ وہیں، اس دوران اس کاروبار سے جڑے افراد کی لائسنس اور ددیگر کاغذات چیک گئے گئے۔

چیکنگ کے دوران لائسنس اور دیگر کاغذی لوازمات کے بغیر کیمیائی ادویات اور کھاد فروخت کرنے والے کئی دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ ’’باغبانی سے جڑے کسانوں کو بہتر معیار کی کھاد اور دیگر ادویات دستیاب کرنے کی غرض سے قبل از وقت مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ سے مختلف ادویات کے نمونے جمع کرکے لیبز کو بھیج گئے گئے اور لیبز سے رپورٹ آنے کے بعد ہی ادویات اور کھاد کو فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع پلوامہ کے نکس ہال علاقے میں کسانوں کے لئے ایک جانکاری وتربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا تھا۔ اس میں کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بازار میں دستیاب ’’غیر معیاری ادویات و کھاد‘‘ سمیت دیگر مسائل سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا۔

اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے محکمہ باغبانی اور لا انفورسمنٹ کو ہدایت جاری کی تھی کہ غیر معیاری ادویات اور کیمیائی کھاد کا کاروبارکرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے کسانوں کو بہتر اور معیاری کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تلقین کی تھی۔

ہفتہ کو منعقدہ مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کے دوران 26 مختلف ادویات کے نمونے لیبز کو ارسال کیے گئے، جن کی مثبت رپورٹ کے بعد ہی ان ادیوات کو فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.