ETV Bharat / state

فوڈ اینڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے پانپور میں مارکیٹ چیکنگ - Market checking by Food department

اشتیاق احمد نے کہا کہ کوروناوائرس کے بڑتے ہوئے واقعات کے پیش نظر انہوں نے آج قصبہ پانپور میں یہ مہم چلائی تاکہ لوگ سماجی دوری بنائے رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں۔

Market checking by Food department in pampore
فوڈ اینڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے پانپور میں مارکیٹ چیکنگ
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 5:27 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں آج محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی عملے نے قصبہ پانپور کے مختلف بازاروں میں جاکر بیکری فروخت کرنے والے دکانداروں کے ریٹ لسٹ چیک کئے۔ اس دورآن زائد المعیاد بیکری فروخت کرنے والے دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

فوڈ اینڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے پانپور میں مارکیٹ چیکنگ
اس موقع پر دکانداروں سے سماجی دوری اور ماسک پہننے کی بھی تلقین کی گئی۔ جبکہ انہیں یہ بھی ہدایت دی گئی کہ بنا ماسک پہنے گاہکوں کو بیکری نہ دی جائے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی کی جائے گی۔اس عملے میں شریک ایک افسر اشتیاق احمد نے کہا کہ کوروناوائرس کے بڑتے ہوئے واقعات کے پیش نظر انہوں نے آج قصبہ پانپور میں یہ مہم چلائی تاکہ لوگ سماجی دوری بنائے رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں جس سے کوروناوائرس کے انفیکشن کو روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کسی کو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جائے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.