پلوامہ: محکمہ ایکسائز، جنوبی کشمیر رینج اور ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، پلوامہ کے اشتراک سے نشہ مکت بھارت کے تحت میراتھن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میراتھن میں ضلع پلوامہ کے مختلف اسکولوں سے آئے طلبہ نے شرکت کی۔ میراتھن ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے سے شروع ہوکر درسو کے مڈل اسکول میں اختتام پزیر ہوئی۔ دوڑ میں 60 کے قریب بچوں نے شرکت کی اور میراتھن کے اختتام پر شرکت کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نواز گیا۔Nasha Mukt Bharat Abhiyan, Marathon Organised in Pulwama
میراتھن کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ایکسائز، تزئین مختار، اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس افسر پلوامہ، نور الحق، نے کیا۔ اس موقع پر کئی دیگر افسران اور سیول سوسائٹی ممبرن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پلوامہ نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو منشیات سے دور رہنے اور اپنا مستقبل سنوارنے کی تلقین کی۔Marathon Organised in Pulwama
نشہ مکت بھارت ابھیان سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’’سماج کو منشیات سے پاک کرنے میں حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اس حوالہ سے مہم چلانے کی ضرورت ہے۔‘‘ ڈپٹی کمشنر ایکسائز، نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے منشیات سے دور رہنے اور پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
انہوں نے نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا: ’’منشیات کے استعمال سے نہ صرف نشہ خور بلکہ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے اور سماج پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘‘ میراتھن کے انعقاد کے حوالہ سے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’عوام خصوصاً نوجوانوں میں بیداری کی غرض سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: Drug Awareness Programme سمبل میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت آگاہی پروگرام