ETV Bharat / state

ترال: منظور خان میونسپل کمیٹی کے نائب صدر منتخب

ترال میں ایک ہنگامی میٹنگ کے دوران نائب صدر نذیر احمد کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ منظور احمد خان کو نائب صدر بنایا گیا۔

ترال: منظور خان میونسپل کمیٹی کے نائب صدر منتخب
ترال: منظور خان میونسپل کمیٹی کے نائب صدر منتخب
author img

By

Published : May 1, 2021, 2:20 PM IST

جموں و کشمیر میونسپل کمیٹی ترال میں آج ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی، اس دوران نائب صدر نذیر احمد کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ منظور احمد خان کو نائب صدر بنایا گیا جو کہ بی جے پی کے ساتھ وابستہ ہے اس سے قبل یہ عہدہ نزیر احمد گنائی کے پاس تھا جس کو صدر، میونسپل کمیٹی راکیش پنڈت کے ساتھ کئی معاملات میں بحث ہو گئی جس کے بعد صدر موصوف نے اسے برطرف کیا۔

ترال: منظور خان میونسپل کمیٹی کے نائب صدر منتخب

صدر میونسپل کمیٹی ترال راکیش پنڈت نے بتایا کہ سابق نائب صدر کے بارے میں کئی حلقوں سے مُسلسل شکایات مل رہی تھیں جسکے بعد انھوں نے یہ فیصلہ اٹھایا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی ضرورت پڑنے پر میونسپل کمیٹی کو مطلع کریں اور نذیر احمد کو کمیٹی کے ساتھ اب کوئی واسطہ نہیں ہے لہذا لوگوں کو بھی اس بارے میں مطلع رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ترال میونسپل کمیٹی نے گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی نمایاں کارنامے انجام دیے تھے تاہم صدر اور نائب صدر کی آپسی کھینچ تان گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ترال ۔ عوام کو رہنمایانہ ہدایات پر عمل کرانے کے لیے بلدیہ مستعد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.