دراصل پلوامہ کے کوڑا کرکٹ کو لتیہ پورہ میں پھینکا جاتا تھا لیکن وہاں ایمس ہسپتال کے لیے جگہ منتخب ہونے اور پولیس ٹریننگ کیمپ ہونے کی وجہ سے ڈمپنگ یارڈ کو بگ نامی گاؤں کے قریب منتقل کیا گیا، جس پر مقامی باشندوں نے ڈمپنگ یارڈ کی متعدد دفعہ مخالفت کی۔
لیکن گذشتہ دنوں میونسپل کارپوریشن کی جانب سےکوڑا کی گاڑی کو پولیس کے ہمراہ ڈمپنگ یارڈ لے جایا گیا، جہاں پولیس اور مقامی باشندوں کے درمیان جھڑپ تک نوبت آگئی، جس کے بعد نوجوانوں نے پولیس پر پتھر بازی کی، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پلیٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا، جس کے بعد مقامی باشندوں کی جانب سے میونسپل اور پلوامہ تحصیلدار کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
احتجاج کے بعد میونسپل کارپوریشن نے ڈمپنگ یارڈ تبدیل کردی ہے۔
اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے ایگزیکٹیو افسر مشتاق احمد وانی نے ای ٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ڈمپنگ سائٹ کی نئی جگہ سرکاری زمین پر مقرر کی گئی ہے اور کافی گہری کھائی میں ہے اس سے کسی کو نقصان بھی نہیں ہوگا۔