ETV Bharat / state

Bear Attack In Tral ترال میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی - ریچھ کے حملے میں شیری زخمی

وادی کشمیر میں ان دنوں جنگلی جانوروں کے حملوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جنگلی جانوروں کے حملوں سے کئی افراد نے اپنی جانیں گواں دی جبکہ کئی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

man-injured-in-bear-attack-in-tral
ترال میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2023, 4:32 PM IST

ترال میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

ترال:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں جنگلی جانوروں اور انسانی تصادم کی خبریں لگاتار موصول ہو رہی ہیں۔ریچھ اور تیندوں کی حملوں سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔تازہ واقعہ میں جہاں گزشتہ دنوں کارمولہ کے محمد ایوب خان کو ریچھ نے حملہ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ وہیں ہفتہ کے روز لری بل ترال میں ریچھ کے حملے میں ایک معمر شہری زخمی ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمہ ڈار ولد غلام حسن نامی شہری اس وقت زخمی ہو گیا جب وہ اپنے گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا، اسی دوران ان پر ریچھ نے حملہ کیا اور زخمی کر دیا۔ اگرچہ زخمی شہری کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں اس کی ابتدائی مرہم پٹی کے بعد سرینگر کے صدر ہسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ترال علاقے میں کئی ریچھ گھوم رہے ہیں، حالانکہ کئی مرتبہ اس بارے میں وائلڈ لائف کو آگاہ بھی کیا گیا لیکن یہ سب بے سود ثابت ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: Bear Attacks in Tral News ترال میں ریچھوں کے حملوں میں اضافہ سے عوام پریشان

بتادیں کہ ترال علاقے میں گزشتہ برسوں کے دوران متعدد لوگ جنگلی جانوروں کے حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ سرکار کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہ کیے جانے سے عوامی حلقوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے جبکہ عوامی حلقے محکمہ وائلڈ لائف کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.