پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ امور صارفین کے خصوصی دستے نے ضلع پلوامہ میں بڑی کارروائی کی ہے۔ محکمہ امور صارفین کے خصوصی دستے نے ضلع کے نیوہ کالونی علاقے میں کارروائی کے دوران ایک دودھ لے جانی والی گاڑی کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران یہ دودھ غیر معیاری پایا گیا جس کے بعد محکمہ کے خصوصی دستے کے سامنے ہی اس غیر معیاری دودھ کو ضائع کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران 9000 لیٹر دودھ بہادیا گیا جب کہ اس کاروبار میں ملوث شخص کے خلاف کارروائی کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ شخص اس دودھ کو فروخت کرنے کے لیے سرینگر لے جارہا تھا۔ ایک دیگر کارروائی میں محکمہ نے ایک گوشت کی دوکان کو بھی سربہ مہر کردیا۔ Major action by Consumer Affairs Department in Pulwama J and K
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق محکمہ کے خصوصی دستے کو جوں ہی اس کی اطلاع ملی انہوں نے اس پر فوری کارروائی انجام دی۔ محکمہ نے اس شخص پر 10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ جب کہ اس دودھ فروش نے بھی اس کی تصدیق کی کہ ان کے دودھ میں ملاوٹ تھی، جب کہ اور ایک دیگر کارروائی میں ایک دوکان کو بھی سربمہر کیا گیا۔ جس کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی کہ غیر معیاری گوشت فروخت کرتا ہے جس کے بعد محکمہ نے کارروائی کرتے ہوئے اس دوکان کو سربرمہر کردیا اور اس پر جرمانہ بھی عائد کیا۔