ETV Bharat / state

ترال: مقامی لوگوں نے آر اینڈ بی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا - مقامی سڑک پر کام کو ادھورا چھوڑنے کے خلاف خاموش احتجاج

مرکز کے زیر انتظام جموں و کزشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ڈاڈسرہ کے لوگوں نے آر اینڈ بی محکمہ کی جانب سے ایک مقامی سڑک پر کام کو ادھورا چھوڑنے کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔

ترال: مقامی لوگوں نے آر اینڈ بی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا

author img

By

Published : May 27, 2021, 1:14 PM IST

Updated : May 27, 2021, 2:28 PM IST

جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع ڈاڈسرہ میں مقامی لوگوں نے آر اینڈ بی محکمہ کی جانب سے ایک مقامی سڑک پر کام کو ادھورا چھوڑنے کے خلاف خاموش احتجاج کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ محکمہ نے ڈاڈسرہ سے نئی بگ تک کی سڑک پر تجدید ومرمت کاری کا کام شروع کیا۔

ترال: مقامی لوگوں نے آر اینڈ بی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا

جس کے بعد مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ تاہم سڑک دیر پا ثابت نہیں ہوئی کیونکہ محکمہ نے سڑک پر روڑی بچھا کر کام ادھورا چھوڑ دیا جس کے بعد عوام کو عبور ومرور میں سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اب یہ سڑک پیدل چلنے کے قابل بھی نہیں ہے اور ٹرانسپورٹ تو دور کی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آر اینڈ بی اور نبارڈ کی آپسی رسہ کشی سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں، مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر روڑی کو مکمل طور بچھا کر قابل آمد ورفت بنایا جائے۔

Last Updated : May 27, 2021, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.