لیفٹنٹ گورنر جموں کشمیر یو ٹی شری منوج سنہا نے آج ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے،اے ڈی جی پی وجے کمار اور ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بھی موجود رہے۔ LG Manoj Sinha Inaugurated Development Projects
اس دوران ایل جی نےضلع پلوامہ کو ترقیاتی لحاظ سے آگے بڑھانے کی غرض سے ضلع میں کئی ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔جبکہ کئی پروجکٹس کی سنگ بنیاد بھی رکھی ہے۔ انہوں نے سینما انڑ کلچرل ہب کا افتتاح کیا جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ سنٹر ،ڈسٹرکٹ یوتھ لیبرری،کونسلنگ سنٹر فار کمپٹیٹیو ایکزامز،رورل بی پی او انڑ آئی ٹی ای ایس اکیڈمی کے علاوہ ایک پبلک پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ LG Manoj Sinha on Employment
ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ ضلع پلوامہ ترقیاتی لحاظ سے بہت آگے ہے اور یہاں کے لوگ اور خاص کر نوجوان بھی امن پسند اور ترقی پسند ہے۔انہوں نے کہا وہ یہاں کے نوجوانوں کو ہر لحاظ سے آگے لے جانا چاہتے ہیں تاکہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑ سکیں۔ ایل جی نے کہا کہ مشن یوتھ سکیم کے تحت جہاں جموں کشمیر کے نوجوان پہلے ہی روزگار کمانے کے معاملے میں کافی حد تک خودکفیل بن چکے ہیں وہی انتظامیہ یہاں کے نوجوانوں کی زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر طرح کے اقدامات اُٹھا رہا ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ آج انہوں نے پلوامہ میں کئی ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح کر کے یا سنگ بنیاد رکھ کے ضلع کے نوجوانوں کو اس بات کی ضمانت دی ہے کہ سرکار نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے لے جانا چاہتی ہے۔ LG Manoj Sinha Pulwama Visit
انہوں نے کہا چاہے تعلیم ہو یا سپورٹس سرکار یہاں کے نوجوانوں کو ہر شعبے میں بہترین مقام پر لے جاکر ان کی زندگی کو خوشحال بنانا چاہتی ہے۔ایل جی منوج سنہا نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ وہ وادی کے کسانوں کے لیے کچھ بہترین اقدامات کے تحت یہ قدم بھی اُٹھا رہے ہیں کہ جموں سری نگر راستے میں وادی سے درآمد ہونے والی میوہ جات کے گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے جانے کی اجازت دی جائے گی تاکہ یہاں کے کسانوں کو کسی طرح کے نقصان سے دوچار نہ ہونا پڑے۔