ETV Bharat / state

LG Sinha Inaugurates Cinema Halls In Pulwama ایل جی منوج سنہا نے پلوامہ میں سنیما ہالز کا افتتاح کیا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا 'ہم جلد ہی جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں اس طرح کے ملٹی پرپز سنیما ہال بنائیں گے۔ Manoj Sinha Inaugurated Cinema halls in Pulwama

Etv Bایل جی منوج سنہا نے پلوامہ میں سنیما ہالز کا افتتاح کیاharat
Etv ایل جی منوج سنہا نے پلوامہ میں سنیما ہالز کا افتتاح کیاBharat
author img

By

Published : Sep 18, 2022, 5:17 PM IST

Updated : Sep 18, 2022, 5:51 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے جڑواں اضلاع پلوامہ اور شوپیاں میں ایک ایک ملٹی پرپز سنیما ہال کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا 'ہم جلد ہی جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں اس طرح کے ملٹی پرپز سنیما ہال بنائیں گے۔ آج، میں ایسے سنیما ہالوں کو پلوامہ اور شوپیاں کے نوجوانوں کو وقف کرتا ہوں' Manoj Sinha Inaugurated Cinema halls in Pulwama لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو پلوامہ اور شوپیاں میں سنیما ہالوں کے افتتاح کے منظر کو ٹویٹ کرتے ہوئے اسے "تاریخی" دن قرار دیا۔ انھوں نے ٹویٹ کیا "جموں وکشمیر یوٹی کے لیے ایک تاریخی دن! پلوامہ اور شوپیاں میں ملٹی پرپز سنیما ہالز کا افتتاح کیا گیا۔ یہ فلموں کی اسکریننگ، انفوٹینمنٹ اور نوجوانوں کی مہارت سے متعلق سہولیات فراہم کرتا ہے" Cinema hall in Pulwama

https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/16406527_tweet.JPG

اس کے علاوہ سری نگر کے سموار علاقے میں کشمیر کا پہلا INOX ملٹی پلیکس اگلے ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس میں 520 نشستوں کی کل گنجائش کے ساتھ تین فلم تھیٹر ہوں گے۔ اس سرکاری آغاز کے بعد، یہ کشمیر میں تین دہائیوں کے بعد آنے والا پہلا ملٹی پلیکس بن گیا ہے۔ یہ نہ صرف بڑوں کے لیے تفریح ​​کا مرکز ہے بلکہ یہاں بچوں کی تفریح ​​کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایل جی منوج سنہا نے پلوامہ میں سنیما ہالز کا افتتاح کیا

کشمیر ایک زمانے میں بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ کا مرکز ہوا کرتا تھا۔ 90 کی دہائی میں بالی وڈ کی شاہد ہی کوئی ایسی فلمیں ہوتی تھیں، جس میں کشمیر کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو نہ ملتے تھے۔ یہی حال کشمیر میں موجود ریگل، نیلم، پلیڈیم، خیام، ناز، فروس اور براڈوے جیسے سنیما گھروں کا تھا، جہاں ہندی فلموں کی رونمائی ہوتی تھی اور یہاں کے لوگ بڑے شوق سے فلمیں دیکھتے تھے لیکن مسلح شورش شروع ہوتے ہی یہ سلسلہ بند ہو گیا تھا اب اس نئے طرز کے پلٹی پلیکس سے بالی وڈ اور کشمیر کو جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تین دہائی سے زائد عرصے کے بعد کشمیر کا یہ پہلا ملٹی پلیکس First Multiplex in Kashmir ہوگا جو نہ صرف بڑوں کے لیے تفریح کا مرکز بن جائے گا بلکہ بچوں کے لیے بھی یہاں خاص انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سنیما ہال کے ٹاپ پر بچوں کے لئے ہائی ٹیک گیمنگ زون قائم کیا جارہا ہے جو کہ جلد ہی تیار ہوگا۔ آئنیکس سنیما گھر کے کھلنے پر وادی کشمیر کے فلم ساز اور فنکار اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایک اچھی پہل ہے، ہوسکتا ہے کہ اس سے دوبارہ 90 کی دہائی سے قبل کا دور شروع ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: LG Manoj Sinha In Pulwama ایل جی منوج سنہا نے پلوامہ میں ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح کیا

Last Updated : Sep 18, 2022, 5:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.