پلوامہ: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ضلع پلوامہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران ایل جی نے 12 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جن میں 200 بستروں پر مشتمل کووڈ ہسپتال، بین الاقوامی معیار کی ہاکی ٹرف، ضلع پلوامہ پولیس لائنز کی اندرونی سڑکیں، رہمو اور شادی مرگ سڑک کی کشادگی، منی سیکرٹریٹ اونتی پورہ، کمیٹی ہال اونتی پورہ، کلاک ٹاؤر پانپور اور پلوامہ،ناروہ سے کوئی تک تعمیر کی گئی رابطہ سڑک، قصبہ پلوامہ میں نئی تعمیر کیے گئے دو نئی سومو اسٹینڈ، ہائیر سیکنڈری سکول نور پورہ جو 8 کمروں پر مشتمل اور تین منزلہ ہے،گورنمنٹ ویمن کالج پلوامہ میں کلاس روم اور لائبریری بلاک اور لاریاں سے چرسو تک سڑک کی کشادگی کا ای افتتاح کیا۔۔Manoj Singha inaugurates development projects
ایل جی نے ضلع میں 7 نئی ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھی جن میں کریم آباد علاقے میں 10 کمروں پر مشتمل دو منزلہ عمارت تعمیر ،کاکاپورہ علاقے میں قائم گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے لئے 10 کمروں پر مشتمل ایک نئی عمارت تعمیر ، سائمو ترال میں 6 کمروں پر مشتمل ایک اسکول تعمیر ،ہائیر سیکنڈری سکول زنتراگ کے علاوہ پنجگام،لاجورہ،بٹگنڈ میں بھی اسکولوں کے لئے عمارتوں کو تعمیر ہیں۔ ایل جی نے ان کاموں کی آن لائن سنگ بنیاد رکھی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایمز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر چل رہے کام کا بھی جائزہ لیا اور افسران پر زور دیا کہ ان کاموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔میٹنگ میں ضلعی افسران کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت بھی جنہوں نے باری باری متعلقہ محکموں کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔منوج سنہا نے افسران پر زور دیا کہ وہ موسم سرما کے پیش نظر بجلی پانی اور سڑکوں ،صحت کی بحالی کے لیے ممکن اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ضلع میں زیادہ سے زیادہ صنعتی مراکز قائم کریں تاکہ یہاں کے نوجوان روزگار کمانے کے اہل ہوں۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی وفود کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سیز اور بی ڈی سیز کے علاوہ انڈسٹریز کے ساتھ وابستہ افراد کے ساتھ بھی ملاقات کی۔وفود نے گورنر کے سامنے اپنے مسائل کو اجاگر کیا جبک ایل جی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Manoj Sinha visits Bandipora لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا
وہیں ایل جی منوج سنہا کے دورے پلوامہ بی ڈی سی چئیرمین سجاد رینہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ" ہم نے لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل رکھیں,جس لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
وہیں پہاڑی علاقے سے تعلق رکھنے والے اور ایک فرد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے فارشٹ رائیٹس ایکٹ کا مسئلہ اٹھایا جس پر لایل جی نے انہوں یقین دلایا کہ ان کے مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔