ETV Bharat / state

بجلی بحران کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھایا جائے: بی جے پی پلوامہ صدر - کشمیر میں بجلی کٹوتی

بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سرما کے دوران وادی کی عوام کو بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔Power Crises in Kashmir

بی جے پی پلوامہ صدر
بی جے پی پلوامہ صدر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 3:47 PM IST

بجلی بحران کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھایا جائے: بی جے پی پلوامہ صدر

پلوامہ:وادی کشمیر میں سرما کے دوران عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ ان ایام کے دوران بجلی کی کٹوتی نے لوگوں کی مشکلات میں اور اضافہ کیا ہے۔ وادی میں ان دونوں بجلی کا سنگین بحران بنا ہوا ہے۔ میٹر سمیت غیر میٹر علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹوں تک بجلی کٹوتی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
موسم سرما کے آغاز میں ہی انتظامیہ وادی کی عوام کو بجلی کی معقول سپلائی دینے میں ناکام ہوئی ہے، جبکہ انتظامیہ دعویٰ کررہی ہے کہ عوام کو سردیوں کے دوران راحت پہچانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، لیکن زمینی سطح پر کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔

اس سلسلے میں بی جے پی ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے جہاں وادی کے دیگر اضلاع متاثر ہوئے ہے، وہیں ضلع پلوامہ میں بھی اس طرح کے حالات بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مرکزی سرکار کے ساتھ ساتھ ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے ان سردیوں کے ایام کے دوران ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کٹوتی میں آنے والے وقت میں بہتری ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ضلع پلوامہ میں زمینی سطح پر کافی مضبوط ہے اور آنے والے سبھی انتخابات میں بی جے پی یہاں بھاری اکثریت میں جیت درج کر پائی گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.