ETV Bharat / state

Leopard Spotted in North kashmir Village پلوامہ میں تیندوا نمودار

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 7:25 PM IST

ضلع پلوامہ کے واحیپورہ علاقے میں نمودار ہوئے تیندوے کو پکڑنے میں محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کو دقتیں پیش آرہی ہیں۔ Kashmir Man animal Conflict

پلوامہ میں تیندوا نمودار
پلوامہ میں تیندوا نمودار
پلوامہ میں تیندوا نمودار

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واحیپورہ علاقے میں گزشتہ شام دیر گئے ایک تیندوا نمودار ہوا جس کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو فوری طور مطلع کیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے واحی پورہ میں ٹیم روانہ کرکے تیندوے کو پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ادھر، تیندوے کی موجودگی سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔

تیندوہ نے ایک اونچے درخت پر پناہ لی ہے جس کو بے ہوش کرنے میں محکمہ کے افسران کو دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ تاہم محکمہ نے درخت کے گرد و نواح میں جال بچھا رکھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کوششیں جاری رکھی ہیں تاہم ابھی تک تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ کے ایک آفیسر نے کہا کہ انہیں تیندوے کی موجود گی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد انہوں نے فوری طور ٹیم کو واحی پورہ روانہ کیا۔

مزید پڑھیں: Bear Kills Sheep in Pulwama: ریچھ کے حملہ میں چار بھیڑ ہلاک

انہوں نے کہا کہ سڑک کے قریب ہی ایک اونچے درخت پر تیندے نے پناہ لی ہے اور آس پاس گاڑیوں، راہگیروں کی نقل و حمل کے سبب تیندوا درخت سے نیچے نہیں آ رہا تاہم انہوں نے کہا کہ تیندوے کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس شمالی کشمیر سمیت جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں داخل ہونے اور جان و مال کا نقصان کرنے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ضلع پلوامہ میں ریچھ اور تیندے کے حملوں میں کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.