ETV Bharat / state

پلوامہ: پنڈت مکھن لال بھٹ کی آخری رسومات ادا کرانے پہنچے مسلمان - کشمیری پنڈت کی آخری رسوم ادا

جنوبی کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے سیرنو پلوامہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ مل کر ایک کشمیری پنڈت کی آخری رسوم ادا کرنے میں مدد کی۔

جنوبی کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک انوکھی مثال

author img

By

Published : May 27, 2021, 10:54 PM IST

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جیسے ہی کشمیری پنڈت مکھن لال بھٹ کی موت کی خبر علاقے میں پھیلی، مسلمانوں کی ایک اچھی تعداد یہ خبر سنتے ہی آخری رسومات ادا کرانے میں مدد کے لئے سوگوار خاندان کے یہاں پہنچی۔

نڈت مکھن لال بھٹ کی آخری رسومات ادا کرانے پہنچے مسلمان

کووڈ-19 وبائی امراض کے باوجود کئی افراد لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرنے کے لئے پنڈت کے گھر پہنچے اور ان کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔

مقامی لوگوں کے مطابق مکھن لال بھٹ کے فوت ہونے کے بعد آج ان کی تدفین کی گئی۔ مسلمان پڑوسیوں نے ہندو مذہب کے مطابق ان کی آخری رسومات ادا کیں۔اس سلسلے میں ایک پنڈت رتن لال بھٹ نے کہا کہ 'وہ مسلمانوں کے ساتھ رہ کر اپنی زندگی گزر بسر کر رہے ہیں جو ان کے لئے باعث مسرت ہے۔

انہوں نے کہا مسلمانوں نے ہمیشہ سے ان کا ساتھ دیا ہے اور یہ مزہبی بھاٸی چارہ ہمشہ قاٸم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اور ہندو ایک دوسرے کے معاون ہیں اس لیے یہ دونوں فرقے ہمشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔

محمد احسن نامی ایک مقامی نے بتایا کہ ہمیں اپنے پڑوسی کے کھونے کا دکھ ہے کیونکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے کبھی بھی مذہبی منافرت کو جگہ نہیں دی۔ ہم نے آخری رسومات ادا کیں اور یہ عمل ہماری صدیوں پرانی تہذیب اور مذہبی ہم آہنگی کا ایک مضبوط حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے سماج کا اہم حصہ ہے اس لئے ہمیں ان کے جنازے میں شریک ہونے کا حق بنتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ پنڈت برادری کے لوگ بھی ہمارے یعنی مسلمانوں کے جنازوں میں شریک ہو تے ہیں اور مسلمانوں کی خوب مدد کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ' ہندو اور مسلمان بھائی کی طرح ہیں، ہم ہمیشہ اس ضلع میں ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں شامل رہتے آئے ہیں اور آگے بھی اس ریت کو قاٸم رکھیں گے۔

واضح رہے کہ سیرنو گاؤں میں پنڈت برادری کے تقریباً ایک درجن افراد رہاٸش پذیر ہیں۔جو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی گذر بسر کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.