ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور سے پولیس نے لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اونتی پورہ پولیس نے 50 آر آر اور 110 بٹالین سی آر پی ایف کے ہمراہ پانپور اور کھریو علاقوں میں عسکریت پسندوں کو پناہ، رسد اور دیگر مدد فراہم کرنے کے پادش میں لشکر طیبہ تنظیم کے ایک معاون کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدہ شخص کی شناخت جنید الطاف ساکنہ کونہ بل پانپور کے طور ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جنید مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے سے پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عسکریت پسند کمانڈروں سے رابطے میں تھا۔
پولیس نے مزکورہ شخص کے پاس سے ممنوعہ تنظیم ایل ای ٹی کا مواد برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
پانپور پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف ائی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔