ETV Bharat / state

Lack of basic facilities in Zargar Mohalla Pulwama: زرگر محلہ، پلوامہ بنیادی سہولیات سے محروم

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں زرگر محلہ، نیو کالونی علاقے کے باشندوں کو بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Lack of basic facilities in Zargar Mohalla Pulwama

زرگر محلہ، پلوامہ بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 11:07 AM IST

پلوامہ: انتظامیہ کی جانب سے جموں و کشمیر میں تعمیر وترقی کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں تاہم بعض علاقوں کا دورہ کرنے سے انتظامیہ کے دعوے کھوکھلے نظر آتے ہے، دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ قصبہ جات بھی تعمیر وترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ ہیں۔ ضلع پلوامہ کے دور دراز اور دیہی علاقے تعمیر وترقی کے لحاظ سے آج کے اس ترقی یافتہ دور میں کافی پیچھے ہیں وہیں قصبہ جات میں بھی لوگ بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی ضروریات کے حوالے سے انتظامیہ سے نالاں ہیں۔Pulwama Town lacks basic facilities

زرگر محلہ، پلوامہ بنیادی سہولیات سے محروم

قصبہ پلوامہ کے زرگر محلہ، نیو کالونی کے لوگوں کو بنیادی حقوق کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔ مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سنہ 2016 سے علاقہ کے لوگ بنیادی حقوق کے لئے ضلع کے مختلف دفتر کا چکر لگا رہے ہیں تاہم اج تک ان کے مسائل کا ازالہ نہیں کیا گیا۔Lack of basic facilities in Zargar Mohalla Pulwama

زرگر محلہ، نیو کالونی کے باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کا ایک بھی کھمبا نصب نہیں کیا گیا ہے اور ترسیلی لائنز کو سرسبز درختوں کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ ذاتی خرچ سے ترسیلی لائنز گھروں تک پہنچا رہے ہیں۔ پانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کا نام ونشان ہی نہیں۔ وہیں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت کے حوالہ سے بھی انتظامیہ نے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے۔ Lack of basic facilities in Pulwama Town Zargar Mohalla

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے چندہ جمع کرکے رابطہ سڑکوں اور پلوں کی مرمت کی تاہم انتظامیہ کی جانب سے تعمیر و ترقی کے حوالہ سے کبھی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اج تک ہمارے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔‘‘ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے بنیادی ضروریات کی فراہم کے حوالے سے کئی بار انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم کیا تاہم آج تک انتظامیہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Arampora Lacks Basic facilities آرم پورہ، پلوامہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے بنیادی مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے تاکہ وہ بھی راحت کی سانس لے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.