ETV Bharat / state

Silent Protest in pulwama: بجلی کی آنکھ مچولی، پلوامہ میں احتجاج - بجلی کی عدم موجودگی پلوامہ احتجاج

بجلی کی عدم موجودگی کے حوالے سے ٹریڈرس فیڈریشن پلوامہ سمیت مقامی باشندوں نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے حکام سے رمضان المبارک کے ایام میں بجلی کٹوتی میں کمی لائے جانے کا مطالبہ کیا۔

a
a
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 12:11 PM IST

بجلی کی آنکھ مچولی، پلوامہ میں احتجاج

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ٹریڈرس فیڈریشن، مقامی باشندوں نے بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف خاموش احتجاج درج کیا۔ احتجاج کر رہے افراد کا کہنا ہے کہ ضلع میں بجلی کی آنکھ مچولی رمضان میں جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی باشندوں خاص کر تجارت سے وابستہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے کہا کہ ’’موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی بجلی شیڈول میں تبدیلی کی جاتی اور بجلی کٹوتی میں کمی لائی جاتی تھی تاہم رواں سال ابھی تک نہ ہی بجلی شیڈول تبدیل کیا گیا اور مزید برآنکہ بجلی کٹوتی میں کمی کے برعکس اس میں مزید اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو اس متبرک ماہ میں سحری اور افطار کے اوقات میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ بجلی کٹوتی کے باعث تاجر پیشہ افراد کا کام بھی متاثر ہو رہا ہے۔

احتجاج کر رہے ٹریڈرس فیڈریشن کے ایک عہدیدار فیاض احمد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس بابرکت مہینے میں محکمہ بجلی سے امید کر رہے تھے کہ بجلی کٹوتی میں کمی کی جائے گی اور شیڈول میں تبدیلی لاکر صارفین کو رمضان المبارک کے ایام میں بہتر بجلی فراہم کی جائے گی تاہم سرمار کے دوران تیار کیے گئے بجلی کٹوتی شیڈول میں مزید اضافہ کیا گیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Lack of Electricity in Sopore بومائی سوپور میں بجلی نہ ہونے سے پریشانی

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم دستیاب کے سبب لوگوں، خاص کر تاجر پیشہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’بجلی پر چلنے والے متعدد آلات کا استعمال دکانوں اور کارخانوں میں ہوتا ہے اور بجلی کٹوتی کے دوران تاجرین کا کاروبار پوری طرح متاثر ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ تاجر پیشہ افراد بھی راحت کی سانس لے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.