پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ لیبر کی جانب سے تاجروں کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ ہفتے میں ایک روز اپنی دکان بند رکھیں تاکہ کام کرنے والے مزدوروں کو ایک دن کی چھٹی دی جا سکے۔ وہیں ایک ماہ بعد شکایت موصول ہوئی ہے کہ متعلقہ محکمہ کی اس ہدایت کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ نے شکایت کی ہے کہ کچھ تاجر محمکہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں آج محمکہ لیبر کی جانب سے قصبہ پلوامہ میں ایک ڈرائیو چلائی گئی، جس دوران تاجروں کو ہفتے میں ایک دن دکان بند رکھنے کی ہدایت دی گئی جب کہ خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کو انتباہ دیا گیا۔ اس موقعے پر تاجروں نے بھی محمکہ کے افسران کے سامنے اپنے مسائل کو اجاگر کیا۔ وہیں متعلقہ محمکہ کے افسران نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Programme for Young Traders ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ نے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا
اس موقعے پر محمکہ لیبر کے افسر ضیاء نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ تاجروں کے پاس جو مزدور یا سیلز مین ہیں ان کو ایک دن کی چھوٹی نہیں دے رہے ہیں، جس کے بعد آج ہم نے اس ڈرائیو کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد اگر کوئی بھی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف سحت سے سحت کارروائی کی جائے گئی۔