منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ چوک میں ناکہ چیکنگ کے دوران اونتی پورہ پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر اسکی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار عارف احمد گنائی ساکن کیموہ، کولگام نامی شخص کی تحویل سے 40شراب کی بوتلیں بر آمد کر لی گئیں۔
پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے شراب سمیت گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔
جموں و کشمیر پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں معاملے کی نسبت سے ایف آئی آر زیر نمبر 24/2021کے تحت کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
عوامی حلقوں نے پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر شراب کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔