پویس کے مطابق گرفتارشدگان تنظیم انصار الغزوۃ الہند سے وابستہ ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے رٹھسونہ ترال کے سیار احمد شاہ اور تسنیم المعروف تنویر احمد شیخ ساکن اونتی پورہ کو گرفتار کیا ہے جو بقول پولیس کے ممنوعہ تنظیم انصار الغزوۃ الہند کے عسکریت پسندوں کو علاقے میں پناہ دینے اور دیگر امور میں معاونت کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 46/2020 اور 68/2020 گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ سیار احمد شاہ علاقے میں سرگرم عسکری کمانڈر امتیاز احمد شاہ کے برادر ہیں۔