ETV Bharat / state

Panchayat Ghars in Kashmir Dilapidated کشمیر میں بیشتر پنچایت گھر خستہ - دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی

وادی کشمیر میں تقریبا سبھی پنچایت گھر انتہائی خستہ حالت میں ہیں، ان عمارتوں پر کروڑوں روپے صرف کرنے کے باوجود انہیں پوری طرح فعال نہیں بنایا گیا۔Most of Panchayat Ghars in Kashmir are Dilapidated

کشمیر میں بیشتر پنچایت گھر خستہ
کشمیر میں بیشتر پنچایت گھر خستہ
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 3:16 PM IST

کشمیر میں بیشتر پنچایت گھر خستہ

پلوامہ: جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی یعنی پانچ اگست 2019 کے بعد پہلی مرتبہ مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں پنچایتی راج اداروں کو مستحکم بنانے کے لیے انتخابات منعقد کیے۔ انتخابات میں اگرچہ ووٹنگ کی شرح فیصد کم رہی اور نیشنل کانفرنس سمیت کئی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نے ان انتخابات سے کنارہ کشی بھی اختیار کی تھی۔ جموں کشمیر میں پہلی مرتبہ پنچایتی انتخابات منعقد کیے گئے اور حکومت نے اُس وقت اعلان کیا تھا کہ پنچایتی راج اداروں کو مستحکم بنانے کے حوالہ سے مرکزی سرکار کافی سنجیدہ ہے۔ پنچایتی اداروں کے نمائندوں کی جانب سے آئے روز احتجاج اور شکایتیں کی جا رہی ہیں کہ انہیں اختیارات نہیں دئے جا رہے وہیں پنچایت گھروں، دفاتر کے لئے منتخب یا تعمیر شدہ عمارتیں بھی اپنی خستہ حالی خود بیاں کر رہی ہیں۔ Dilapidated Condition of Panchayat Ghars of Kashmir

جموں و کشمیر کے تقریباً سبھی اضلاع میں بیشتر پنچایت گھر غیر فعال اور ویران پڑے ہوئے ہیں۔ حکومت نے ان پنچایت گھروں کو تعمیر کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں تاہم جموں و کشمیر میں بعض پنچایت گھر نذر آتش کیے گئے وہیں اکثر خستہ حالی کے شکار ہو چکے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تعمیر یا نامزد کیے گئے پنچایت گھر بھی مثتثنیٰ نہیں۔ پلوامہ کے بیشتر پنچایت گھر ویران پڑے ہوئے ہیں جو آوارہ کتوں، مویشیوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ Kashmir Panchayat Ghars defunct

جموں کشمیر کے طول و ارض سے پنچایت گھروں کی خستہ حالی کے خبریں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں، تاہم تاہم انتظامیہ کی جانب سے پنچایتی اداروں کو مستحکم کرنے کے بلند و بانگ دعووں کے باوجود خستہ حال پنچایت گھروں کی شان رفتہ بحال کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ وہیں منتخب پنچایت ممبران یا تو سرکاری اسکولوں میں یا پھر کس ممبر یا رضا کے گھر میں میٹنگ کا انعقاد کرتے ہیں۔

ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے پنچایت گھروں کی خستہ حالی کے حوالہ سے جموں و کشمیر انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’حکومتی دعوے اور وعدے محض اعلانات تک ہی محدود ہوتے ہیں، پنچایت گھروں کی خستہ حکومت کی غیر سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔‘‘ مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ’’خستہ حال پنچایت گھر منشیات کے عادی اور اس کے کاروبار میں ملوث افراد سمیت دیگر سماج دشمن عناصر کو غیر قانونی، غیر اخلاقی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ایک بہترین جگہیں فراہم کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’اب یہ خستہ حال پنچایت گھر منشیات کا اڈہ بن چکے ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے سرکار کو ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے۔‘‘

مزید پڑھیں: کشتواڑ: لچھ خزانہ پنچایت گھر کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ادھر، ڈی سی ممبر ماسٹر عبد العزیز نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے علاقے میں کئی پنچایت گھر یا تو خستہ حال ہو چکے ہیں یا پھر نذر آتش کئے گئے، جن کی مرمت کے لئے ہم نے سرکار کو تحریری طور مطلع کیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ان اداروں کو فعال بنانے کے حوالہ سے اعلیٰ حکام ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.