جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کو سلاخوں کے پیچھے کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ناکے کے دوران اونتی پورہ پولیس نے ایک شخص کی چیکنگ کی جس کے دوران اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد ہوا۔ اس کی شناخت عبد الحمید بٹ ولد محمد صدیق ساکن لارکی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ اس کے بعد مزکورہ شخص کو گرفتار کر کے اسکے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے
عوام نے پولیس کی اس کاروائی کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائے گی۔