ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار - منشیات سمیت ایک شخص کو گرفتار

جموں و کشمیر کے جنوبی علاقہ اونتی پورہ میں پولیس نے منشیات سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 2:05 PM IST

اطلاعات کے مطابق پولیس نے آج براہ بنڈنہ نامی گاوں میں ناکے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے دس کلو گرام چرس برآمد کیا گیا جسکی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ گرفتار شدہ سمگلر کی پہچان الطاف میر ولد علی میر ساکن کاونی اونتی پورہ کے بطور ہوئ ہے جو علاقے میں منشیات کو فروغ دینے میں ملوث ہے۔

ایس ڈی پی او اونتی پورہ نے بتایا کہ پولیس نے منشیات سمگلر کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 32/2020 کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ سماج کو منشیات کی وباء سے پاک کرنے میں پولیس کو اپنا تعاون پیش کریں

واضح رہے کہ اونتی پورہ گھاٹ کے کئی دہیات میں منشیات فروشی کا کاروبار فروغ پا رہا ہے تاہم گزشتہ دنوں سے پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مہم تیز کی ہے جس کی عوامی حلقوں نے سراہنا کی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.