ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں ماسک اور سینیٹائز تقسیم

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں آج فوج نے مقامی لوگوں میں مفت ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے۔

اونتی میں ماسک اور سینٹائز تقسیم
اونتی میں ماسک اور سینٹائز تقسیم
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 10:38 PM IST

Updated : Mar 26, 2020, 10:50 PM IST

اطلاعات کے مطابق اونتی پورہ کے جوبیارہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین اونتی پورہ عبدالحمید نے فوج کی طرف سے فراہم کردہ یہ ماسک اور سینٹائزر لوگوں میں تقسیم کیے۔

مقامی لوگوں نے فوج کے اس اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دیکھتے ہوئے ماسک اور سینٹائزر بازاروں میں نہیں مل رہے ہیں اور اب وکٹر فورس کی طرف سے انھیں یہ چیزیں مفت میں مل رہی ہے۔

وہیں بی ڈی سی چیئرمین اونتی پورہ نے وکٹر فورس جوبیارہ اونتی پورہ کے جے او سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں کی بدولت یہ سب ممکن ہو۔

واضح رہے کہ دنیا میں دہشت پھیلانے والی مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر کے ساتھ جموں و کشمیر میں بھی تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں 144 کا نفاذ عمل میں لا کر چار یا اس سے زیادہ لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی ہے۔

Last Updated : Mar 26, 2020, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.