ETV Bharat / state

کاکاپورہ کے باشندوں نے کیا صاف پانی مہیا کرنے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 7:22 PM IST

water scarcity in kakapora pulwamaوادی کشمیر میں آبی ذخائر کی بہتات کے باوجود کئی میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے حوالہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

kakapora
kakapora
کاکاپورہ کے باشندوں نے کیا صاف پانی مہیا کرنے کا مطالبہ

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کاکا پورہ علاقے کے باشندوں نے پینے کے علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کو جلد مکمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کثیر آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر بشارت قیوم نے محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹیو انجینئر کے ہمراہ کاکاپورہ علاقے کا دورہ کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا اور نئے تعمیر شدہ فلٹریشن پلانٹ کو جلد فعال بنانے کے احکامات صادر کیے۔

لوگوں نے ڈی سی پلوامہ سے ملاقات کی اور انہیں پینے کے پانی کے حوالہ سے درپیش مشکلات دور کرنے کی اپیل کی۔ لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہم کے حوالہ سے کافی حد تک راحت پہنچے گی جبکہ موجودہ وقت میں انہیں پینے کے پانی کے حوالہ سے سخت مشکلات کا سامانا ہے۔

ایگزیکٹیو انجینئر، جل شکتی پلوامہ، نثار احمد نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نو تعمیر شدہ فلٹریشن پلانٹ کو جلد فعال بنایا جائے گا اور ہر گھر تک پینے کا صاف پانی مقررہ وقت پر دستیاب ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جل جیون مشن کے تحت علاقے میں دو اسکیموں پر کام جاری ہے اور محکمہ جل شکتی تحصیل کاکاپورہ کے ہر گھر میں نل کے ذریعے پانی کی دستیابی کے لیے پر عزم ہے۔

مزید پڑھیں: Filtration Plant Astan Pora Pulwama: فلٹریشن پلانٹ کا پانی کس علاقے کو سپلائی ہوگا؟

ادھر، مقامی باشندوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ کا فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کرنے اور پینے کے صاف پانی کے حوالے سے علاقہ لوگوں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے فوری احکامات جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.