ETV Bharat / state

ترال میں مارکیٹ چیکنگ مہم، دوکانداروں پر جرمانہ - میونسپل کمیٹی ترال

ترال میں مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران ناجائز منافع خوروں اور خراب سبزیوں کو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

Joint market Checking Drive held in Tral
ترال میں مارکیٹ چیکنگ مہم، دوکانداروں پر جرمانہ
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 8:48 PM IST

Updated : Mar 29, 2021, 9:42 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ مال، خوراک اور میونسپل کمیٹی ترال کی ایک مشترکہ ٹیم نے مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران ترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔

سکریٹری میونسپل کمیٹی ترال نزیر احمد ملک

چیکنگ ٹیم کی قیادت میونسپل کمیٹی ترال کے ایگزیکیٹیو آفیسر منظور احمد کر رہے تھے، جن کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران ناجائز منافع خوروں اور خراب سبزیوں کو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی۔

چیکنگ مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور قصابوں سے چھ ہزار ایک سو روپے وصول بطور جرمانہ وصول کیے گئے جبکہ تقریبا ایک کوئنٹل تک خراب سبزیوں کو ضائع کیا گیا اور پالتھین کی ایک بڑی مقدار بھی ضبط کی گئی۔

سکریٹری میونسپل کمیٹی ترال نزیر احمد ملک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف یہ کاروائی بطور تنبیہ کی گئی اور اگر اس کاروائی کے بعد بھی منافع خوری سے لوگ باز نہیں آئے تو مستقبل میں سکٹ کاروائی کی جائے گی اور انھوں نے مزید کہا کہ یہ کاروائی ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر کی جارہی ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ مہم کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسی کاروائی مستقبل میں بھی جاری رہنی چاہیے۔

Last Updated : Mar 29, 2021, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.