ETV Bharat / state

کورونا وائرس: رمضان کی رونقیں مفقود

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے بعد رمضان المبارک کے ان متبرک ایام میں وادی کشمیر کے قرب و جوار میں اداسی کا ماحول ہے۔

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 6:15 PM IST

رمضان کی رونق مفقود
رمضان کی رونق مفقود

اس دوران جنوبی کشمیر کی معروف زیارت گاہ خانقاہ فیض پناہ ترال میں صیام کی روایتی چہل پہل مفقود ہونے سے عقیدت مندوں میں اضطراب ضرور ہے تاہم کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے وہ اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

رمضان کی رونق مفقود

ماہ صیام کے ایام میں اس درگاہ پر عقیدت مندوں کی بھیڑ لگی رہتی تھی جبکہ غیر مسلم افراد کی ایک خاصی تعداد بھی یہاں حاضری دیتی تھی لیکن اب کی بار درگاہ کے باغات میں چند عقیدت مند ہی نظر آ رہے ہیں

ایک خاتون عقیدت مند نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو اللہ کی ناراضگی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار درود و سلام اور تسبیح و تہلیل کی وہ من کو چھو لینے والی آوازیں مفقود ہیں۔ ایک سکھ عقیدت مند اقبال سنگھ نے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کے چلتے گامراج گاوں سے اپنے افراد خانہ کے ساتھ پیدل چل کر حاضری دینے کے لیے آئے ہیں اور کورونا وائرس کو دور کرنے کے لیے منت مانگی ہے۔

اوقاف ادارہ اسلامیہ کے ایک عہدیدار فیروز احمد نے بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس ضمن میں اب یہاں تراویح اور دیگر نمازوں کی جماعت نہیں ہوتی ہے لیکن کورونا کو دیکھتے ہوئے عوام بھی اپنے گھروں کے اندر ہی عبادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

بتا دیں کہ وادی بھر میں اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد ہے اور اس ضمن میں تراویح اور دیگر نمازوں کی جماعت نہیں ہوتی ہے عوام بھی اپنے گھروں کے اندر ہی عبادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.