پلوامہ/بڈگام: پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن پلوامہ، کاکاپورہ، راجپورہ اور لیتر سمیت دیگر پولیس اسٹیشنوں میں ’’تھانہ دیوس‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا۔ پروگرام کی صدارت متعلقہ سپروائزری افسران نے کی جبکہ اجلاس میں معزز شہریوں، اوقاف کمیٹیوں کے ممبران، نمبردار، چوکیدار، ٹریڈرز فیڈریشن اور متعلقہ علاقوں کے ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔ Pulwama Police Organised Thana Diwas
اجلاس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو پولیس حکام کی نوٹس میں لایا۔ چیئرنگ افسران نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ سے متعلق شکایات کو ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
اس موقع پر چیئرنگ افسران نے کہا کہ ’’تھانہ دیوس حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے اور عام لوگوں کی شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کے لیے شروع کیا گیا ایک اقدام ہے اور مزید کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے لازمی ہے۔عوام کا اعتماد جو جرائم اور سماجی برائیوں کے خلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوگا۔ ‘‘
مزید پڑھیں: Thana Divas in Sumbal سمبل سوناواری میں پولیس کی جانب سے 'تھاںہ دیوس' کا انعقاد
شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں پلوامہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں جو ہمیشہ ضلع میں پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شرکاء نے اس طرح کے انٹرایکٹو میٹنگز کے انعقاد پر پولیس کے کردار کو سراہا جس سے کمیونٹی پولیسنگ اور عوام کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
ادھر، وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بھی پولیس اسٹیشن ماگام، پولیس اسٹیشن بڈگام اور پولیس اسٹیشن چرار شریف میں ’’تھانہ دیوس‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا۔ دریں اثناء، بڈگام پولیس نے چرار شریف، بڈگام میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک بیداری کے حوالہ سے گورنمنٹ ڈگری کالج چرار شریف میں ایک روزہ ورکشاپ کا بھی انعقاد عمل میں لایا۔ Budgam Police Organised Thana Diwas