پلوامہ: جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ پارٹی نے گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں کارکنان کی میٹنگ منعقد کی جس میں پارٹی کے سربراہ شیخ مظفر احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان نے اپنے درپیش مسائل کو پارٹی سربراہ کی نوٹس میں لایا اور ان مسائل کا ازالہ کرنے کے اقدامات کرنے کی اپیل کی جبکہ پارٹی سربراہ نے کارکنان کو یقین دہانی کروائی کہ ان کو درپیش مسائل کا ازالہ جلدی ہی کیا جائے گا۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری عاشق حسین اور پارٹی کے سربراہ شیخ مظفر احمد بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ اس میٹنگ اور ہر گھر ترنگا مہم میں کئی کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے سربراہ شیخ مظفر احمد نے کہا کہ قومی پرچم کی سر بلندی کے لئے ہزاروں افراد نے شہادت دی ہے۔ انہوں نے کہا اس آزادی کی اہمیت کو لوگوں کو سمجھانے کے لئے ہر گھر ترنگا مہم شروع کی گئی ہے جس کے لئے ہم سب کو آگے آنا چاہیے۔ Har ghar Tiranga
یہ بھی پڑھیں : Officers’ presence Mandatory on I-Day Function: اعلیٰ افسران کے لیے یوم آزادی تقریب میں شرکت ناگزیر قرار