ETV Bharat / state

جے کے بینک نے کیا کسانوں کے لیے آگاہی کیمپ منعقد - جے کے بینک آگاہی کیمپ

Pulwama farmers awareness programmeکسانوں اور باغبانوں کی آمدن میں اضافہ اور ضرورت پڑنے پر مالی امداد کے لئے حکومت ’’کے سی سی‘‘ کی شکل میں مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔

جے کے بینک نے کیا کسانوں کے لیے آگاہی کیمپ منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 7:24 PM IST

جے کے بینک نے کیا کسانوں کے لیے آگاہی کیمپ منعقد

پلوامہ : جموں و کشمیر بینک نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کسانوں کے لیے ’’کسان کریڈٹ کارڈ سیچوریشن کیمپ‘‘ کا انعقاد کیا۔ ضلع کے راجپورہ علاقے میں منعقدہ کیمپ میں جموں کشمیر بین کے آفیشلز، محکمہ باغبانی اور زراعت کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کسانوں کو کے سی سی سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔

جموں و کشمیر بینک کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان کی یہ کوشش رہتی ہے کہ ’’کے سی سی‘‘ اسکیموں کو یو ٹی کے ہر کونے میں مکمل طور پر پورا کیا جائے تاکہ کسان مذکورہ اسکیم کا پوری طرح سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا بنیادی مقصد زراعت اور باغبانی کے سیٹ اپ میں کسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرنا ہے تاکہ کسان کاشتکاری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور وادی کے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے جموں و کشمیر بینک وادی کے تمام بلاکس میں کے سی سی سیچوریشن کیمپس کا انعقاد کر رہا ہے اور آج یہ کیمپ ضلع پلوامہ کے تحصیل راج پورہ میں منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کے سی سی اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: اونتی پورہ : محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسان آگاہی پروگرام منعقد

آگاہی کیمپ میں جموں و کشمیر بینک، محکمہ باغبانی، محکمہ زراعت، محکمہ پشو پالن کے افسران اور اہلکاروں نے کیمپ میں شرکت کی اور لوگوں کو حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.