ETV Bharat / state

Social Media Policy for Govt Employees:سرکاری ملازمین سوشل میڈیا کو اپنے ملک کے لیے استعمال کریں، اوتار سنگھ - اوتار سنگھ ملازمین سوشل میڈیا

سرکاری ملازمین کو ’’پڑوسی ممالک کی ستائش‘‘ کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اوتار سنگھ نے ’’سرکاری ملازمین سے سوشل میڈیا کا صحیح استعمال‘‘ کرنے کی تلقین کی ہے۔ JK Admin on Social Media Policy for Govt Employees

سرکاری ملازمین سوشل میڈیا کو اپنے ملک کے لیے استعمال کریں،  اوتار سنگھ

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 7:43 PM IST

سرکاری ملازمین سوشل میڈیا کو اپنے ملک کے لیے استعمال کریں، اوتار سنگھ

پلوامہ: جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرنے کے فیصلے کو جائز قرار دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر اوتار سنگھ ترالی نے کہا ہے کہ ’’جو ملازمین سرکاری تنخواہ حاصل کرنے کے باوجود کسی دوسرے ملک کے گیت گاتے ہیں ان کو سرکاری ملازمت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔‘‘ موصوف نے ان باتوں کا اظہار ترال کے لاڈی یار میں ایک آیوش بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

اوتار سنگھ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے جہاں سب کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، حکومت کی تنقید کا بھی حق حاصل ہے، تاہم اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ اپنے ملک کی حصولیابیوں اور اسکیموں کے بجاے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کیا جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ایسی تنقید جو برائے تعمیر ہو، کو ہمیشہ قابل قبول سمجھا جاتا ہے اور اس بارے میں کسی پر پابندی نہیں ہے، تاہم خواہ مخواہ کی تنقید برائے تنقید یا برائے تحقیر قابل قبول نہیں۔‘‘

واضح رہے کہ جمعہ کو جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی صدارت میں تمام ضلع مجسٹریٹز اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں چیف سیکریٹری نے کہا کہ بہت سے سرکار ملازمین انتظامیہ کی پالیسیوں اور فیصلوں کے تعلق سے سوشل میڈیا پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کو ہدایت دی کہ وہ سوشل میڈیا کی نگرانی کریں اور ان ملازمین کی نشاندہی کریں جو سرکاری کی تنقید کر رہے ہیں۔

مہتا نے افسران کو ہدایت دی تھی کہ ’’ایسے ملازمین کو نوٹس جاری کی جائے اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو اس کے متعلق آگاہ کیا جائے۔‘‘ بتایا جاتا ہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے استعمال کرنے کے لئے ایک پالیسی واضح کریں۔ چیف سیکرٹری کے اس ہدایت کے بعد ضلع مجسٹریٹز نے حکمنانے جاری کئے

مزید پڑھیں: Govt Employees ملازمین کو سوشل میڈیا کے ذریعہ حکومت پر تنقید کرنے کے خلاف انتباہ

اوتار سنگھ ترالی نے انتظامیہ کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’تنقید برائے تحقیر کو ہر قبول نہیں کیا جاتا، تاہم جمہوری ملک میں تنقید برائے تعمیر از حد ضروری ہے، اسی سے ڈیولپمنٹ میں سرعت آتی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.