پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کیے گئے دو عسکریت پسندوں کے خلاف این آئی اے کورٹ، پلوامہ، میں چالان پیش کیا۔ جن عسکریت پسندوں کے خلاف چالان پیش کیا گیا ہے ان میں جمشید احمد ماگرے اور حنان بن یعقوب جن کا تعلق بالترتیب راجپورہ اور کریم آباد پلوامہ شامل ہیں۔ دونوں کے خلاف 4/5 سیکشن کے تحت ایکسپلوسیو سبسٹنس ایکٹ 18، 20، 38 UA (P) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، یہ دونوں عسکریت پسند 2022 میں ضلع شوپیاں کے دراچھ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ (انکاؤنٹر) میں ہلاک کیے گئے تھے۔ ان کے خلاف پلوامہ پولیس نے (ابیٹ چالان) پیش کیا ہے۔
ادھر، پولیس نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون اشفاق احمد وانی ولد غلام نبی وانی ساکنہ اریگام، پلوامہ کے خلاف بھی این آئی اے کورٹ پلوامہ میں چالان پیش کیا ہے۔ اشفاق کے خلاف پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایف آئی آر نمبر 97/2023 کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کے پیش نظر جمعہ کو پلوامہ پولیس نے این آئی اے کورٹ میں چالان پیش کیا۔
مزید پڑھیں: LeT Associates Arrested in Baramulla: اوڑی میں دو عسکریت پسند معاونین گرفتار، اسلحہ ضبط
اشفاق احمد کے خلاف سیکشن 4/5 دھماکہ خیز مواد ایکٹ، 18، 20، 23 اور 39 UA (P) کے تحت یہ چالان پیش کیا گیا ہے۔ اشفاق کو رواں برس مئی کی سات تاریخ کو گرفتار کیا گیا تھا اور فی الحال وہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہے اور سب جیل پلوامہ میں قید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Hizb OGWs Arrested کولگام میں عسکریت پسندوں کے تین معاون گرفتار