ETV Bharat / state

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو...

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 9:00 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے ایک گاؤں ڈاڈسرہ کے فیاض احمد شیخ نامی کنٹنجنٹ پیڈ ورکر نے اپنے دس ماہ کی تنخواہ کووڈ 19 کی جنگ میں انتظامیہ کو اپنی طرف سے بطور امداد پیش کی۔

قلیل تنخواہ کے باوجود شہری کی دریا دلی
قلیل تنخواہ کے باوجود شہری کی دریا دلی

فیاض احمد کی ایک مہینے کی تنخواہ ایک سو روپے ہے جبکہ گزشتہ تین سال سے اس کی تنخواہ بند پڑی ہوئی ہے لیکن موجودہ دور میں جبکہ کورونا وائرس کے قہر نے عوام کو دم بخود کر دیا ہے۔

قلیل تنخواہ کے باوجود شہری کی دریا دلی

فیاض نامی اس شہری نے ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال کے دفتر میں حاضری دے کر ایک ہزار کی رقم انتظامیہ کو پیش کر کے ان لوگوں کو سیکھ دی ہے جو آسودہ حال ہونے کے باوجود اس طرح کا مظاہرہ نہیں کرتے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے فیاض احمد نے بتایا کہ سرکار نے ایک دن کی تنخواہ امدادی فنڈ میں دینے کا حکم دیا تھا اور میں نے دس ماہ کی تنخواہ دیا حالانکہ پچھلے تین سال سے ہماری تنخواہ بند پڑی ہوئی ہے۔

ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض احمد کی دریا دلی کی تعریفیں کرتے ہوئے اسے ایک انمول قربانی سے تعبیر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.