ETV Bharat / state

Pulwama Police Distributes Study Kits پلوامہ پولیس نے طلبہ میں اسٹیڈی کٹس تقسیم کئے - ضرورت مند طلباء میں 100 اسٹیڈی کٹس تقسیم

نوجوانوں کے لیے اسپورٹس ٹورنامنٹس کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

پلوامہ پولیس نے کیے طلبہ میں اسٹیڈی کٹس تقسیم

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 7:43 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر پولیس نے سویک ایکشن پروگرام (سی اے پی) کے تحت جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ضرورت مند طلباء میں 100 اسٹیڈی کٹس تقسیم کیے۔ پلوامہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران حاجتمند طلبہ میں کٹس تقسیم کیے۔ تقریب میں ایس ایس پی پلوامہ، محمد یوسف، کے علاوہ ڈی وائی ایس پی، ڈی آر، پلوامہ اور ضلع پولیس کے دیگر افسران سمیت مقامی ذی عزت شہریوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ نے طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ سے بات چیت کی جنہوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ بات چیت کے دوران ایس ایس پی پلوامہ نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پوری توانائی درس و تدریس اور حصول تعلیم میں استعمال کریں اور اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ علاوہ ازیں شرکاء کو یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ وہ کسی بھی مجرمانہ کارروائیوں سمیت سماج و ملک دشمن سرگرمیوں سے باز رہیں۔ شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ جب بھی انہیں کسی چیز کی ضرورت ہو گی پولیس کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

شرکاء خصوصاً طلبہ نے اس طرح کی تقریب کے انعقاد اور طلبہ کو اسٹیڈی مواد فراہم کرنے پر پلوامہ پولیس کی سراہنا کی اور مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرح کی تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ طلبہ کو پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی شرکت کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے نوجوانوں خاص کر طلبہ کے لیے مختلف اسپورٹس ٹورنامنٹس کا بھی انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔

پلوامہ پولیس نے کیے طلبہ میں اسٹیڈی کٹس تقسیم
پلوامہ پولیس نے کیے طلبہ میں اسٹیڈی کٹس تقسیم
پلوامہ پولیس نے کیے طلبہ میں اسٹیڈی کٹس تقسیم
پلوامہ پولیس نے کیے طلبہ میں اسٹیڈی کٹس تقسیم
پلوامہ پولیس نے کیے طلبہ میں اسٹیڈی کٹس تقسیم
پلوامہ پولیس نے کیے طلبہ میں اسٹیڈی کٹس تقسیم

مزید پڑھیں: Awantipora Police Distributes Wheel Chairs اونتی پورہ پولیس کی جانب سے مستحقین میں ویل چیئر تقسیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.