ETV Bharat / state

Gurpurab Celebrated in Kashmir ترال میں گرو پرب عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 8:36 AM IST

ترال کے متعدد علاقوں چندریگام، سیموہ، چھترگام، کنگلورہ اور دیور میں سکھ فرقے نے گردواروں میں اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور شبد کیرتن کی مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ متعدد مقامات پر لنگرکا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کے لیے معقول بند و بست کئے گئے تھے۔ Gurpurab Celebrated in Kashmir

گرو پرب
گرو پرب

ترال: وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی میں منگل کو سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیوجی کا 553واں جنم دن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے نئے کپڑے زیب تن کیا۔ انہوں نے گردواروں اور دیگر مذہبی مقامات پر جاکر عقیدت کا اظہار کیا۔ Gurpurab Celebrated in Kashmir

گرو پرب

اس موقع پر ترال کے متعدد علاقوں چندریگام، سیموہ، چھترگام، کنگلورہ اور دیور میں سکھ فرقے نے گردواروں میں اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور شبد کیرتن کی مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ متعدد مقامات پر لنگرکا اہتمام کیاگیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کے لیے معقول بندو بست کئے گئے تھے۔ چندریگام گردوارہ کی کمیٹی کے صدر درباری سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج کے مقدس تہوار پر انھوں نے آپسی بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے دعائیں مانگیں ہیں۔

سکھ رہنما اور ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے چھترگام اور منگہامہ کا دورہ کر کے سکھ سنگھت کو اس پرکاش اتسو پر، مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گرونانک نے اپنی تعلیم میں ایک خدا کو ماننے، اپنے ہاتھ سے کمانے اور غریبوں کی امداد کا جو درس دیا ہے، اس پر عمل کرنے سے دنیا میں انقلاب آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:گرو پرو کے موقع پر منوج سنہا کی گرودوارہ میں حاضری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.