پلوامہ پولیس نے پیر کو ناکے کے دوران منشیات سمیت ایک غیر مقامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار کیے کیے شخص کی تحویل سے فکی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق پلوامہ کے لیتر علاقے میں ناکے کے دوران ایک گاڑی کی تلاشی کرتے وقت گرداس پور، پنجاب کے رہنے والے ہرپندر سنگھ کی تحویل سے فکی کا ایک بیگ برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق فکی کو ضبط کرکے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔
پلوامہ پولیس نے لیتر پولیس اسٹیشن میں گرفتار کیے گئے غیر مقامی شخص کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 8/15 ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔