ETV Bharat / state

Mismanagement During Age Certificate Issuance ایج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں عوام کو دقتوں کا سامنا

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے ایج(عمر) سرٹیفیکیٹ کی اجرائی کے حوالہ سے منعقد کیے گئے کیمپ کے دوران لوگوں کو سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے بلاک سطح پر اس طرح کے کیمپس منعقد کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Issuing of Age Certificate in tral, People aghast over Mismanagement

ایج (AGE) سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں عوام کو دقتوں کا سامنا

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 4:53 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر میں ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ترال سب ضلع کے عمر رسیدہ اور بیوہ خواتین کو ترال میں ہی ایج (AGE) سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے سب ضلع ترال میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا تاہم پورے علاقے سے سینکڑوں افراد کی موجودگی کے بعد بد نظمی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے معمر افراد ان کے ہمراہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ Tral Residents Demand Age Certificates to be issued at Block Level

ایج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں عوام کو دقتوں کا سامنا

شدید بدنظمی کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ نے پولیس اور میونسپل اہلکاروں کی مدد بھی طلب کی جس کے بعد حالات پر تھوڑا کنٹرول ہوا۔ لوگوں نے اس شدید بدنظمی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں زبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑا اور سرکار نے انہیں راحت کے نام پر مصیبت میں مبتلاء کر دیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرٹفکیٹ حاصل کرنے والے عمر رسیدہ افراد نے کہا: ’’صبح سویرے سے ہی شدید سردی میں ہمیں یہاں لائن میں انتظار کرنا پڑا جبکہ ایک طرف انتظامیہ کووڈ کا بہانہ بنا رہی ہے وہیں دوسری جانب عوام کو مشکلات میں دھکیل کر انتظامیہ نہ صرف جاری کرتے اپنے اعلانات کی برعکس کام انجام دیتی ہے بلکہ عوام کو بھی گونا گوں پریشانیوں میں مبتلا ہونا پڑ رہا ہے۔‘‘

متعدد افراد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’آج انتظامیہ اس مسئلے میں بالکل ناکام ہوگئی ہے اور نہ صرف ضعیف العمر بلکہ جسمانی طور خاص افراد نے ایسے پروگرام بلاک سطح پر منعقد کرانے کی اپیل کی ہے تاکہ زیادہ بھیڑ بھاڑ جمع نہ ہو اور عوام کو بھی راحت نصیب ہو۔‘‘

ادھر، اے ڈی سی ترال، شبیر احمد رینہ، نے اس حوالہ سے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’انتظامیہ نے کوشش کی تھی کہ لوگوں کو راحت مل سکے اور لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے ہی یہ اقدام اٹھایا گیا تھا تاہم بھاری عوامی شرکت سے کچھ دقتیں ضرور پیش آئیں تاہم ہمارا ماننا ہے کہ وقت پر ہی سبھی افراد کو اسناد جاری کی جائیں گے جس سے وہ اول ایج پنشن سمیت دیگر سرکاری اسکیمز سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی کشمیر میں ایج سرٹیفکیٹ کی حصولیابی کے دوران ایک شخص انتقال کر گیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.