ETV Bharat / state

IUST auto fusion اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں آٹو فیوژن کا اہتمام

آئی یو ایسٹ ٹی، اونتی پورہ، میں منعقدہ آٹو فیوژن کو نفع بخش قرار دیتے ہوئے طلبہ سمیت آٹوموبائل کمپنیز کے نمائندوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی تقاریب کے انعقاد پر زور دیا۔

a
a
author img

By

Published : Jul 14, 2023, 5:28 PM IST

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں آٹو فیوژن کا اہتمام

پلوامہ (جموں و کشمیر) : اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ میں مینجمنٹ اسٹیڈیز کے بزنس کلب کی جانب سے ایک آٹو فیوژن کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی معروف آٹو موبائل کمپنیز کی جدید ترین کاروں کی نمائش کی گئی۔ تقریب کا افتتاح یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال نے ڈین سکول آف بزنس اسٹڈیز ڈاکٹر آصف اقبال فضلی اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ فیسٹ اسٹوڈنٹ بزنس کلب کے زیراہتمام منعقد کیا جا رہا ہے جو طلباء کو اپنی کاروباری اور انتظامی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے ایک سازگار پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، فیسٹ کا مقصد صنعت کے پیشہ ور افراد، آٹوموبائل کے شوقین افراد اور ماہرین تعلیم کو طلب اور رسد کے منظر نامے، جدید ترین تکنیکی ترقیوں اور آٹوموبائل سیکٹر کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو تلاش کرنے کے لیے ایک جگہ جمع کرنا ہے۔ مشہور آٹوموبائل برانڈز بشمول ہیونڈائی، ماروتی سوزوکی، ووکس ویگن، ایم جی، ٹویوٹا، مہندرا، رینالٹ اور ٹاٹا کے کئی ڈیلرشپ آؤٹ لیٹس نے اس تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے رائے دی کہ اس طرح کی تقاریب اکیڈمی اور انڈسٹری کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دیتی ہیں جس کے نتیجے میں تعلیمی اداروں کو اپنے نصاب کو صنعت کی ضروریات کے مطابق بنانے میں مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں: IUST Awantipora Convocation: اسلامک یونیورسٹی نے دوسرا کنوکیشن منایا

رجسٹرار، IUST، پروفیسر نصیر اقبال نے ایسے منفرد ایونٹس کے انعقاد پر ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا جو طلباء کو کاروباری فیصلہ سازی کے مختلف پہلوؤں جیسے پلاننگ، آرگنائزنگ، ڈائریکشن، کنٹرولنگ اور ان کی انتظامی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے طلباء کو کاروباری تجربہ حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ یہ لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ وہ جدید ٹیکنالوجی والی کاروں کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہیں۔ یونیورسٹی کے طلباء نے بھی اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے انہیں کیریئر کے بہت سے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے یونیورسٹی حکام سے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز منعقد کرنے کی درخواست کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.