پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منگل سے صوبائی سطح کی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز کیا گیا۔ Inter District Volleyball Championship Started in Pulwamaچیمپئن شپ میں وادی کشمیر کے سبھی اضلاع کی کُل10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم یو ٹی سطح بعد ازاں ریاستی سطح کے مقابلوں میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرے گی۔
چمپئن شپ میں مختلف زمروں/عمر کے کھلاڑیوں کے مابین مقابلے منعقد کرائے جا رہے ہیں۔ Pulwama Volleyball Championshipچیمپئن شپ میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں اے سی آر پلوامہ، محکمہکھیل کود کے ڈپٹی ڈائریکٹر، محکمہ تعلیم کے سی آئی او، پلوامہ، کے علاوہ محکمہ کھیل کود کے سبھی ضلع افسران و ملازمین نے شرکت کی۔
محکمہ یوتھ سرسز اینڈ اسپورٹس کے ضلع افسر، پلوامہ، سید نور الحق نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے کی غرض سے انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد عمل میں لاجا رہا ہے۔ Sports Activities in Pulwamaانہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
نور الحق نے نوجوانوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب بناتے ہوئے کہا: ’’محنت اور لگن سے کھیل کود میں بھی کھلاڑی مستقبل سنوار سکتے ہیں۔‘‘