ETV Bharat / state

Injured Tral Youth Succumbed: حادثے میں زخمی ترال کا نوجوان فوت

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 12:54 PM IST

ایک حادثے میں زخمی ہوا ترال کا ایک نوجوان سرینگر کے اسپتال میں دوران علاج فوت ہو گیا۔ یہ نوجوان خانقاہ فیض پناہ ترال میں مؤذن کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

حادثے میں زخمی ترال کا نوجوان فوت
حادثے میں زخمی ترال کا نوجوان فوت
حادثے میں زخمی ترال کا نوجوان فوت

پلوامہ (جموں و کشمیر) : گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے دیور، ترال علاقے میں حادثے کے دوران زخمی ہوا نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر سرینگر کے ایک اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔ فوت ہونے والے کی شناخت اویس احمد شیخ ساکنہ سیموہ، ترال کے طور پر ہوئی ہے جو معروف زیارتگاہ خانقاہ فیض پناہ ترال میں بحثیت موذن فرائض انجام دے رہا تھا۔

اویس احمد رات بھر عرس کی تقاریب میں شامل رہا اور جونہی وہ کسی کام کے سلسلے میں دیور جا رہا تھا کہ راستے ایک سومو گاڑی کے ساتھ اس کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے کے بعد اویس کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال ترال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے سرینگر ریفر کر دیا۔ اویس کو بادامی باغ سرینگر کے آرمی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی وہ جانبر نہیں ہو سکا اور اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا۔

پیر کو جوں ہی اس کی میت آبائی گاؤں لائی گئی وہاں کہرام مچ گیا اور سینکڑوں لوگوں نے اس کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور پرنم آنکھوں کے ساتھ اسے سپرد خاک کیا گیا۔ ترا ل پولیس نے پہلے ہی معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔ ادھر، خانقاہ فیض پناہ ترال کی انتظامیہ اور دارالعلوم شاہ ہمدان رح کے ذمہ داروں نے مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعاے مغفرت کی ہے۔ فوت ہونے والا نوجوان گزشتہ کئی برسوں سے خانقاہ فیض پناہ ترال میں بحیثیت موذن اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔

مزید پڑھیں: Elderly Woman Injured In Bear Attack ترال: ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.