ETV Bharat / state

پنجاب جیل میں بند نوجوانوں کے اہل خانہ کا احتجاج

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 4:30 PM IST

احتجاجی خاتون کے مطابق ان کے بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ برس سے ان کو اپنے بچوں کے ساتھ ملاقات کا وقت بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔

Protest
احتجاج

پنجاب کے کپور تھلہ جیل میں مقید ترال اور اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے سات نوجوانوں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے آج ڈاڈسرہ ترال میں جمع ہو کر احتجاج کیا اور اپنے عزیزوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

احتجاج

تفصیلات کے مطابق اہل خانہ اور رشتہ داروں نے مقامی عیدگاہ میں جمع ہو کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین 'ہم کیا چاہتے، انصاف' اور 'بے گناہوں کو، رہا کرو' کے نعرے بلند کر رہے تھے جبکہ ہاتھوں میں بینر لیے ان پر انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

خاتون احتجاجیوں نے میڈیا کو بتایا کہ 'سال 2018 میں ترال اور اونتی پورہ سے سات نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا اور بعد ازاں ان کو کپور تھلہ پنجاب کے ایک جیل میں بند رکھا گیا۔ تب سے اب تک وہ ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔ ان نے دعویٰ کیا کہ یہ نوجوان لڑکےبے گناہ ہیں اور کسی بھی عسکری سرگرمی کا حصہ نہیں تھے۔ وہ مختلف کالجوں میں زیر تعلیم تھے'۔

یہ بھی پڑھیں: حوصلے بلند لیکن کھیل سرگرمیوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ ندارد

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کو پتہ چلا ہے کہ ان کے بچوں کے ساتھ کپور تھلہ جیل میں غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے جبکہ ان کو غذا بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہے بلکہ اس کے بدلے ان کو ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

رفیق احمد نامی ایک احتجاجی جس کا بیٹا بھی ان سات نوجوانوں میں شامل ہے نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ برس سے ان کو اپنے بچوں کے ساتھ ملاقات کا وقت بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔ احتجاجی مظاہہرین نے وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر حکام سے ان طلباء کی باعزت رہائی کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.