جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈی ڈی سی اور پنچایتی انتخابات کے پیش نظر مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں جن کے امیدوار انتخابی تشہیر بھی چلا رہے ہیں لیکن انتخابات میں بطور آزاد پرچہ نامزدگی کرنے والے امیدواروں کو ضلع انتظامیہ نے آئی ڈی آئی پاپنور اور سنٹرل ہائی اسکول میں بند کیا ہوا ہے اور گورنمنٹ سنٹرل سیکنڈری اسکول پلوامہ میں تقریبا 200 سے زیادہ پنچ، سرپنچ اور ڈی ڈی سی امیدوار بند ہیں۔
آزاد امیداور کے مطابق ضلع کے تقریبا دو سو سے زائد آزاد امیدواروں کو بند کیا گیا ہے، جبکہ دوسری سیاسی جماعتوں کے پنچ، سرپنچ اور ڈی ڈی سی امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے تو پھر ہم جیسے امیدواروں کو کیوں بند کیا گیا ہے۔
آزاد امیدواروں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں بند نہیں کیا جاتا تو ہم بھی لوگوں سے اہنے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے، ہم لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقی کے لیے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن ہمیں اپنے ہی لوگوں کے پاس ووٹ مانگنے کے لیے نہیں جانے دیا جارہا ہے، جبکہ دوسری پارٹیوں کے امیدوار لوگوں سے ووٹ مانگنے کے لیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: