ETV Bharat / state

Protest Against Non Locals بنجاروں پر منشیات کو عام کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 7:23 PM IST

غیر مقامی خانہ بدوش، بنجارے وادی کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھی گرما کے دوران ڈیرہ زن ہوتے ہیں۔ Lajoura Residents Protest Against Non Locals

بنجاروں پر منشیات کو عام کرنے کا الزام
بنجاروں پر منشیات کو عام کرنے کا الزام
بنجاروں پر منشیات کو عام کرنے کا الزام

پلوامہ (جموں و کشمیر) : پلوامہ کے لاجورہ علاقے کے باشندوں نے بنجاروں پر منشیات کا استعمال کرنے اور شراب نوشی کے الزمات عائد کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے انہیں تعلیمی اداروں اور رہائشی علاقوں سے باہر کرنے کی اپیل کی ہے۔ لاجورہ کے باشندوں نے احتجاج درج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’خانہ بدوش بنجارے شراب نوشی اور منشیات میں ملوث ہیں جس سے مقامی باشندوں خاص کر طلبہ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔‘‘

لاجورہ، پلوامہ کے باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایک ہائی اسکول قائم ہیں جہاں سینکڑوں طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانہ بدوشوں کی جانب سے عمومی طور شراب نوشی کرنے اور شراب کی بوتلیں اسکول کے نزدیک پھینکنے سے طلبہ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ خانہ بدوشوں میں منشیات کا استعمال خاص کر شراب نوشی ایک عام بات ہے اور مقامی باشندوں نے انہیں کئی بار نقل مکانی کی درخواست کی تھی جس پر بنجاروں نے کوئی مثبت رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی باشندے اپنے بچوں کو اکیلے اسکول بھیجنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں انہیں خوف ہے کہ کہیں ان کے بچے بھی منشیات کے دلدل میں نہ پھنس جائیں۔ لاجورہ کے باشندوں نے انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے اس ضمن میں ٹھسوس اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ خاص کر پلوامہ پولیس نے بنجاروں کو اسکولوں اور رہائشی علاقوں کے نزدیک آباد ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کا علاقہ منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: غیر مقامی مزدوں کی مبینہ مارپیٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.