جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع پلوامہ میں ضلع سطح کی ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس میں مشن یوتھ Pulwama Mission Youth Scheme کے مختلف پروگرامز، ان کے نفاذ اور عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز نے کی۔
مشن یوتھ کے لیے اسپیشل ڈیوٹی افسر اور ضلع پلوامہ کے انچارج محمد شفاعت نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے فراد کو مشن یوتھ کے مختلف پروگرامز - معاش، ہنر، کیرئیر و سائیکو سوشل کاؤنسلنگ، نشہ چھڑانے، تفریح اور سماجی مشغولیت سے متعلق اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر مشن یوتھ کی مختلف اسکیموں بشمول تیجسونی، ممکن، رائز ٹوگیدر (کمیونٹی انٹرپرینیورشپ)، ساہتا (یوتھ ان ڈسٹریس)، اسپرنگ انٹرپرینیورشپ، ٹورسٹ ویلج نیٹ ورک کی ترقی کے اہداف اور مقاصد، اہلیت کے معیار، انتخاب کے عمل اور فنڈنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ڈینٹل کلینکس اسکیم، Dental Clinic Scheme in Pulwama، اسکل ڈویلپمنٹ، ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹرز اور یوتھ کلب کا قیام سمیت مختلف اسکیموں میں پیشرفت کا خاکہ پیش کیا گیا۔
میٹنگ میں مزید کہا گیا کہ ’’ممکن اسکیم‘‘ کے تحت مشن یوتھ کی جانب سے 52 کمرشیل گاڑیاں بے روزگار نوجوانوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔ وہیں ’’تیجسوینی‘‘ کے تحت 70 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی منظوری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ مزید 5 دیہات بشمول اریپال، شکارگاہ، پنیر جاگر، سنگروانی اور نارستان کو جدید ترین انفراسٹرکچر کے ساتھ سیاحتی نقشے پر لانے کے لیے نشاندہی کی گئی ہے۔ ان دیہات کے نوجوانوں کے سیلف ہیلپ گروپس کے تحت خود روزگار کی مختلف اسکیموں کی ترغیب دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: DC Pulwama Visits Tral: دیہی ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری کے لیے جائزہ میٹنگ منعقد
ضلع میں فی پنچایت 5 نوجوانوں کو خود روزگار فراہم کرنے کے لئے ایل جی کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے، اے ڈی ڈی سی نے سبھی پنچایتوں میں اسکیم کا بھرپور فائدہ نوجوانوں کو پہنچانے کی غرض سے اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں اے ڈی سی پلوامہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔