انٹرنیشنل سپاٸس پارک سے کسانوں کو کتنا فاٸدہ ہوسکتا ہے اور ان کی آمدنی میں کہاں تک اضافہ ہوسکتا ہے، اس سلسلے میں آج قصبہ پانپور سے وابستہ زعفرآن اگانے والے کسانوں اور ناظم زراعت نے انٹرنیشنل سپاٸس پارک کا دورہ کر کے وہاں موجود سہولیات کا جاٸزہ لیا۔
ڈائریکٹر موصوف نے کسانوں کو پروسیسنگ یونٹ کے مختلف یونٹ کے بارے میں جانکاری فراہم کی ہے جس سے کسانوں کو فاٸدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
ڈائریکٹر نے کسانوں کو یقین دلایا کہ پروسیسنگ یونٹ شروع ہونے سے انہیں طرح طرح کی سہولیات میسر ہوگی، جس سے کسانوں کی آمدنی میں اچھا خاصہ اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: صاف پانی کے لیے ترستے لوگ
اس موقع پر کسانوں نے زعفرآن کی صنعت کو تقویت دینے کے لئے ڈائریکٹر موصوف کے سامنے اپنے مطالبات رکھے اور کچھ ضروری باتوں پر تبادلہ خیال بھی ہوا، جس پر ڈائریکٹر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی وہ بھرپور کوشش کریں گے۔
کسانوں نے ڈائریکٹر اور محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ زعفرآن کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے بنیادی سہولیات کا میسر ہونا بہت ضروری ہے۔