پلوامہ: ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ لیتر علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کی سہ پہر کو آرمولہ لیتر پلوامہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے شاہراہ کے کنارے پر نصب ایک آئی ای ڈی دیکھی۔ IED Recovered in pulwama
پلوامہ میں 15 کلو آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی، ملوث دو عسکریت پسند معاونین گرفتار انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی دیکھنے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل حمل روک دی گئی اور بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو موقع پر طلب کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے اس آئی ای ڈی کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا جس کے بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال کردی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آئی ای ڈی پندرہ کلو وزنی تھی اور ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا گیا۔
دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے آرمولہ لیتر پلوامہ علاقے میں ایک آئی ای ڈی نصب کی تھی جس کو مستعد سکیورٹی اہلکاروں نے وقت رہتے ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث دو عسکریت پسندوں کے معاونین کو حراست میں لے لیا۔
پلوامہ میں 15 کلو آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی، ملوث دو عسکریت پسند معاونین گرفتار مزید پڑھیں: