ETV Bharat / state

Funeral Procession of SI Farooq Ahmad: سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ایس آئی فاروق احمد کی نماز جنازہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں جموں وکشمیر پولیس کے سب انسپکٹر فاروق احمد کی آخری رسومات  ادا کی گئیں۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ Funeral Procession of SI Farooq Ahmad

Funeral Procession of SI Farooq Ahmad
Funeral Procession of SI Farooq Ahmad
author img

By

Published : Jun 19, 2022, 7:11 AM IST

پانپور، اونتی پورہ، پلوامہ: عسکریت پسندوں کی جانب سے دوران شب ہلاک کیے گئے سانبورہ، پانپور کے رہنے والے جموں وکشمیر پولیس کے سب انسپکٹر فاروق احمد کی آخری رسومات سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ Funeral Procession of SI Farooq Ahmad۔ قبل ازیں گلباری کی تقریب میں فاروق احمد کے رشتہ داروں سمیت مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ Wreath Laying Ceremony of Police Sub Inspector۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فاروق احمد کے رشتہ داروں نے بتایا کہ گزشتہ شب قریب آٹھ بجے فاروق احمد کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے گھر سے نکلے اور دیر رات تک واپس نہیں لوٹے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ فون کالز کا جواب نہ دینے کے بعد اہل خانہ میں تشویش پیدا ہو گئی۔ Hundreds of people participated in funeral procession of SI Farooq Ahmad

سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ایس آئی فاروق احمد کی نماز جنازہ

جمعہ کے دن او ایس آٸی فاروق احمد میر کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے آباٸی گاؤں سانبورہ پانپور کے کھیتوں سے برآمد کی گئی تھی۔ بعد ازاں تمام سرکاری لوازمات پورے کرنے کے بعد جونہی ان کی لاش ان کے آباٸی گاؤں واقع سانبور لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ ایس آٸی فاروق احمد کے جنازے میں پولیس عہدیداروں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور جنازے کے بعد متوفی کو پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ متوفی کل شام اپنی کھیتوں کی سینچاٸی کے لیے نکلا تھا تاہم دیر رات گۓ تک واپس نہ لوٹنے پر متوفی کے گھر والے اسے ڈھونڈنے نکلے جس کے بعد انہیں ایس آٸی فاروق احمد کی لاش دھان کے کھیتوں میں ملی۔ Police Sub Inspector Found Dead in Pampore۔ جس کے بعد پانپور پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تمام سرکاری لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا تھا۔

فاروق احمد لیتہ پورہ کے 23 آئی آر پی بٹالین میں تعینات تھے۔ ان کے لواحقین میں معمر والدہ اور بیوہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مقامی باشندوں نے فاروق احمد کو شریف النفس، ملنسار قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.