جموں و کشمیر: پلوامہ کے پامپور میں 'ماتا جوالا جی' کا سالانہ میلہ Annual Jawala Ji Mela Khrew جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ میلے میں عقیدت مندوں بالخصوص کشمیری پنڈت برادری کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میلے کے دوران مذہبی ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے عقیدت مندوں کے لئے تمام تر انتظامات کر رکھے تھے، میلے پر حاضری دینے کے لئے عقیدت مندوں کا والہانہ استقبال کیا گیا، جس پر پنڈت برادری کے لوگوں نے مقامی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پنڈت برادری کے لوگ یہ میلہ ہر سال 12 جولائی کو جوالا ماتا کی سالگرہ کے طور پر مناتے ہیں، جس میں جموں کشمیر کے علاوہ بھارت کے دیگر ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ میلے کے دوران عقیدت مندوں نے پوجا پاٹ کیا اور ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے امن و امان کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ پروگرام کے دوران عقیدت مندوں کے لئے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا تاکہ عقیدت مندوں کو کھانے پینے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Pandit Devotees Participated in Annual Jawala Ji Mela
وہیں ممبر پارلیمان حسنین مسعودی اور ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے بھی مندر کا دورہ کیا اور عقیدت مندوں سے بات چیت کر کے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر ایک عقیدت مند نے کہا کہ وہ اچار چتردشی پر تہوار مناتے ہیں، جو جولائی میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے میں آج انہوں نے پوجا پاٹ کے علاوہ ملک خصوصی طور پر جموں کشمیر کی امن و امان کے لئے دعا کی۔ Kashmiri Pandits Perform Puja At Annual Jawala Ji Mela
یہ بھی پڑھیں: Muslim Families Preparing Kanwar: ہریدوار میں عقیدت مندوں کے لیے کانوڑ بنانے والا مسلم خاندان
وہیں ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے پنڈت برادری کے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کے لئے ہر طرح کے انتظامات کۓ گۓ تھے تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Annual Jawala Ji Mela Khrew