پلوامہ: رواں برس موسمی تبدیلی کی وجہ سے کسانوں خصوصاً باغ مالکان کو گونا گوں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Horticulture Officials Visit Pulwamaموسمی تبدیلیوں کی وجہ سے فصل پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب محکمہ باغبانی کی جانب سے کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ محکمہ باغبانی کے ماہرین وقتاً فوقتاً کسانوں کو ادویات کے چھڑکاؤ اور کھاد وغیرہ کے استعمال کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے رہتے ہیں۔
محکمہ باغبانی کے ضلع افسر، پلوامہ، جاوید احمد نے ضلع کے دور افتادہ علاقہ سنگرونی کا دورہ کرکے میوہ صنعت سے جڑے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ ماہرین نے کسانوں کو درپیش مسائل کے ازالہ کے لیے ان سے بات چیت کی۔ Climate change effect on Kashmiri Fruitsمیڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محکمہ باغبانی کے ضلع افسر نے کہا کہ ’’محکمہ کی کوشش اور کسانوں کے تعاون سے ضلع پلوامہ میں سیب کی فصل کو اس طرح نقصان نہیں ہو رہا ہے جس طرح باقی اضلاع میں ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ رواں سال موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اور محکمہ کی کوشش رہتی ہے کہ ’’کسانوں کو درپیش مسائل کا بر وقت ازالہ کیا جا سکے۔‘‘
- مزید پڑھیں: کشمیر: جدید سیب باغبانی سکیم سے بعض باغبان نالاں